خبرنامہ کشمیر

مسئلہ کشمیر بھارت کا سرحدی تنازعہ نہیں، ایک کروڑ 30 لاکھ عوام کا مسئلہ ہے‘سید علی گیلانی

لاہور(ملت + آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے لیڈر سیدعلی گیلانی نے کہا ہے کہ خو دکشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ لیجانیوالا بھارت اس سے مکر چکا ہے ‘ اقوام عالم کو کشمیر کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا‘مسئلہ کشمیر بھارت کا سرحدی تنازعہ نہیں ایک کروڑ 30 لاکھ عوام کا مسئلہ ہے 1947 سے آج تک کشمیر کی آزادی ہمارا مطالبہ ہے ‘ مقبوضہ کشمیرمیں چار ماہ کے د وران 100سیزائدکشمیریوں کوشہیدکیا گیا ہے جبکہ 1200 سے زائد افراد بینائی سے محر ہوگئے ہیں۔لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ اجتماع کے آخری روز ویڈیو لنک سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے لیڈر سیدعلی گیلانی نے کہا برحان وانی کی شہادت کے بعدبھارت نے ظلم کی انتہاکردی ہے مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ چار ماہ کے د وران 100سیزائدکشمیریوں کوشہیدکیا گیا ہے جبکہ 1200 سے زائد افراد بینائی سے محر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو کشمیر کی آزادی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا‘ ہماری امیدیں جماعت اسلامی سے و ابستہ ہیں 70 سال سے بھارت کشمیر پر قابض ہے اور اس نے ہمارا امن سکون وچین چھین لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا سرحدی تنازعہ نہیں ایک کروڑ 30 لاکھ عوام کا مسئلہ ہے 1947 سے آج تک کشمیر کی آزادی ہمارا مطالبہ ہے اقوام متحدہ میں قراردادوں کیمطابق فیصلے کاحق دیاجائے بھارتی مظالم کو دنیا تک پہنچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لٹریچر شائع کرنے کی ضرورت ہے کشمیرکو114دن سے بھارت نے قتل گاہ بنایاگیا ہواہے۔