خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر،مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 3جاں بحق، متعدد زخمی

سرینگر/نئی دہلی (ملت + آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی کے علاقے بڈا میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد فوری طورپر امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ایک ماہ قبل ضلع بانڈی پورہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق اور 21زخمی ہوگئے تھے ۔