خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا، شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع بارہمولہ میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی۔ کشمیر میڈیاوسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے رفیع آباد میں ڈونی واری کے مقام پر جاری محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ گزشتہ روز اسی علاقے میں چار نوجوان شہید کیے گئے تھے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ دریں اثنا بھارتی ایجنٹوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا آصف صوفی نامی ایک نوجوانوں جمعرات کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا