خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ذہنی معذور شخص کوگولی مار کرشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں ذہنی معذور شخص کوگولی مار کرشہید کردیا

کپواڑہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن، سرینگر میں نوجوان گرفتار
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں ائرفورس سٹیشن کے نزدیک ایک ذہنی طورپر معذور شخص کو گولی مار کر شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اس شخص کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق اس کی عمر 55 سال تھی اوریہ ذہنی طورپر معذور تھا۔ذہنی طورپر ناکارہ ہونے کی وجہ سے یہ شخص سخت سردی میں بھی جوتوں اور مناسب کپڑوں کے بغیر تھا جبکہ اس کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں تھا۔ادھر بھارتی فوج کی 30 اور32 راشٹریہ رائفلز نے ضلع کپواڑہ کے علاقوں گنڈکلان، کرالہ گنڈ اورہندواڑہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ دریں اثناء بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ سے ایک نوجوان کو گرفتارکرلیاہے۔