خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، سخت کرفیو کے باوجود آزادی مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سری نگر: (اے پی پی) مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ عید گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہونے کی وجہ سے لوگ چوراہوں پر جلسے سجا لیے۔ مظاہرین ہم چھین کے لیں گے آزادی، ہم لے کر رہیں گے آزادی کے نعرے بلند کرتے رہے۔ بھارتی افواج نے مارچ کو ناکام بنانے کے لیے وادی بھر میں کرفیو کو مزید سخت کر دیا تھا جبکہ حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔