خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر، ٹریفک حادثے میں 5 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

سرینگر ۔(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو گاڑیوں کی ٹکرسے بھارتی پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس کے5اہلکاروں سمیت7افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سی آر پی ایف کے دو افسر بھی شامل ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے گڈورہ پل پلوامہ کے قریب ایک ٹرک اور سی آر پی ایف کی گاڑی کے درمیان ٹکر سے 5اہلکاروں سمیت سات افراد جن میں دو فوجی افسر شامل ہیں زخمی ہو گئے ۔ زخمی اہلکاروں میں سی آر پی ایف 182بٹالین کے اے ایس آئی لوک چند ، کانسٹیبل سنیل سرکار، اے ایس آئی نیگلی اور ڈرائیور اونگت کے علاوہ پولیس اسٹیشن پلوامہ میں تعینات کانسٹیبل اعجاز احمد شامل ہیں۔ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ پہنچایا گیا جہاں سے انہیں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا۔