خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

عا لمی ادارے بھارتی

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بی ٹیک کے طالب علم عیسی فاضلی اور سید اویس سمیت تین نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ٹیک کے طالب علم عیسی فاضلی اور سید اویس سمیت تین نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ادھر انتظامیہ نے لوگوں کوشہادتوں پر احتجاج اور بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر کے علاقے صورہ اور اسلام آباد میں کرفیو اور پابندیاں عائد کر دیں۔