خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی رپورٹ پر بھارتی الزامات مسترد

IOK people urged

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین نے کہا کہ اؤل تو بھارت مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، پھر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر متعصب اور جہادی ہونے اور دیگر احمقانہ الزامات لگاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کی رپورٹس بھارتی ذرائع اور اسی کے اداروں کی دستاویز پر مبنی ہیں۔

انسانی حقوق کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز نے مظلوم عوام کا معاشی استحصال بھی تیز کردیا ہے اور انہیں مالی نقصان پہنچانے کے لیے سیب کے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں پھلوں سے لدے درخت گرائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔