خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں 78 ویں روزکشیدگی برقرار‘متعدد علاقوں میں کرفیونافذ رہا

سرینگر: (ملت+ آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں 78 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ‘ مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ‘ حریت رہنماؤں کی اپیل پر 29 ستمبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ 8 جولائی سے اب تک بھارتی مظالم میں 108 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو سری نگر میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اضافی نفری تعینات کر دی ۔ گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان کشمیری شہید ہو گیا تھا۔ 8 جولائی سے اب تک بھارتی مظالم میں 108 کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنماؤں کی اپیل پر 29 ستمبر تک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں 78 روز بھی کشیدگی برقرار اور متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ ۔۔۔(رانا)