خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارتی پولیس کی جارحیت،3کشمیری شہید

سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نییوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جعلی مقابلے میں 3کشمیریوں کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی پولیس نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تین نوجوان کشمیریوں کو جعلی مقابلہ میں شہید کردیا۔ جس کے خلاف حریت رہنماؤں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے باعث وادی میں مکمل طور پر شٹرڈاؤن ہے، جبکہ مظلوم کشمیری نوجوانوں کی شہادت پرسراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے اپنے روایتی ہتھکنڈوں کا استعمال کیا اورمظاہرین پربدترین لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ادھر مقبوضہ جموں کشمیر میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں اور احتجاج کا اہتمام کیا گیا ۔ جسے ناکام بنانے کے لئے قابض انتظامیہ نے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور سڑکوں پر سیکیورٹی فورسز کا گشت بڑھادیا ہے۔