خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، آتشزدگی کے واقعے میں سکول عمارت ، آٹھ دکانیں خاکستر

سرینگر ۔ 22 اکتوبر (ملت + اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک سرکاری سکول کی عمارت اور آٹھ دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آتشزگی کے پر اسرار واقعے میں ضلع کولگام کے بوگام میں قائم سرکار ہائیرسیکنڈری سکول خاکستر ہو گیا۔دریں آثنا شوپیاں قصبے میں جامع مسجد کے نزدیک آتشزدگی کے واقعے میں آٹھ دکانیں نذر آتش ہوگئیں جسکے نتیجے میں اربوں روپے کی اشیاء خاکستر ہوگئیں۔