خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، شوپیاں میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

سرینگر ۔22 اکتوبر (ملت + اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں پر امن احتجاجی ریلی کے شرکاکو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نے ہفتے کو علی الصبح ضلع کے گاؤں ہفشرمال کا محاصرہ کیا اور نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے گھروں میں گھس گئے ۔ تاہم لوگوں نے اس دوران گھروں سے باہر آکر زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔ مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔