خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید

سرینگر(ملت آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی بربریت سے مجموعی طور پر 33 کشمیری شہید ہوئے۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع پلوراما میں ایک نوجوان شہید ہوا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی بربریت سے مجموعی طور پر 33 کشمیری شہید ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں 5 نوجوان شہید ہوگئے۔

میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

جب کہ سومبر کے علاقے میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔