خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبریں، خواتین کی عزتیں تار تار کی جا رہی ہیں‘ عبدالقیوم قمر

میرپور(آئی این پی )گمنام قبریں، انسانی حقوق کی پامالی، خواتین کی عزتیں تار تار کی جا رہی ہیں ۔جب تک کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں مل جاتا کشمیری خاموش نہیں بیٹھ سکتے24نومبر 2016کو مسلم کانفرنس تاریخ بنانے جارہی ہے سیز فائر لائن کو نہیں مانتے مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر دونوں ایک ہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں جبر قبضہ کیا گیا ہے جس کے خاتمہ تک اپنا کردار جاری رکھیں گے ماؤں بہنوں کی عزتوں کو نیلام نہیں ہونے دیں گے اب ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مر کزی رہنما وسابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے تھری حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کے بعد ان کے مخلص ساتھی و جانشین بزرگ کشمیری رہنما سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خانؒ نے بھی اپنی ساری زندگی مسلمانان کشمیر اور برصغیر کے مسلمانوں کی سر بلندی کے لیے وقف کیے رکھی تھی اور آج اسی مشن کو لے کر آج ریاست جموں وکشمیر کے عوام نوجوان قائد صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جماعت کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور موجودہ دور میں مسلم کانفرنس کا رکنان کے لیے قائد کشمیر کے نظریات و افکار سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔پاکستان کے استحکام سا لمیت اور دفاع کیلئے پاک فوج کی خد مات نا قابل فراموش ہیں کشمیری عوام اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریہ الھاق پاکستان کی تکمیل اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے فر مان کے مطابق صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم جد وجہد جاری رہے گی۔ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قر بانی دینے کو تیار ہیں جس سے پوری دنیا واقف ہے بھارت کشمیریوں کے خون ناحق سے ہولی کس انداز میں کھیل رہاہے ۔ ہم پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے نظریات اور افکار کی روشنی میں دوقومی نظریے کی بنیاد پر اپنی جہدو جہد کو جاری رکھیں گئے