خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیری نوجوان شہید ، 2بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر : ( کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں چار کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چوکی بل میں مارسری کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہیدکیا۔ فوجیوں نے علاقے میں ایک رہائشی مکان بھی تباہ کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جار ی تھی۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت چاردیگر زخمی ہو گئے تھے