خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 6 جوانوں کی شہادت خلاف ہڑتال

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں 6 نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر آج مکمل ہڑتال ہے، ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

ہڑتال کی کال 6 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری رہنما کا قتل افسوس ناک ہے۔

یاد رہے کہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ گزشتہ ماہ ہی بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔