خبرنامہ کشمیر

موسم سرما کی بارش نے کھوئی رٹہ کی آب و ہوا کو خوشگوار کر دیا

کھوئی رٹہ(آئی این پی )موسم سرما کی بارش نے کھوئی رٹہ کی آب و ہوا کو خوشگوار کر دیا لوگوں کے چہرے کھل اٹھے، تکہ ، کباب، مچھلی اور ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش نظر آیا، خواتین بچے مرد و نوجوان خریداروں کو تانتاباندھ رہا ، تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش نے کھوئی رٹہ کی رو نق میں اضافہ کیا بارش نے کھوئی رٹہ کی عوام کو خشک سردی سے جان چھڑائی،دلچسپ بات یہ ہے کہ بارش کا سب سے بڑا فائدہ گندم کی فصل کیلئے ہو گا کھوئی رٹہ کے لوگوں نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا اور پھل دار درختوں کی نرسریوں میں رش دیکھنے کو ملا ۔