خبرنامہ کشمیر

مولانافضل الرحمن، مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکیا

مظفرآباد(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرمظفرآبادڈویژن کے مرکزی ترجمان مولانامنظوراحمدفقیری نے کہاہے کہ قائدجمعیت علماء اسلام (ف) مولانافضل الرحمن مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح اجاگرکرنے اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی اورجانداردوٹوک موقف اختیارکرنے پرخراج تحسین کے مستحق ہیں ۔انشااللہ جمعیت کاہرکارکن کشمیریوں کوآزادی دلوانے کے لیے ان کے پشت پرہے ۔کشمیریوں سے پاکستان کاتعلق مضبو اوروہ کلمے کاتعلق ہے ۔قائدجمعیت کا مہاجرین کیم مسائل ان اعلی سطحی نمائندہ وفدکی کڑوی کسیلی وسعت ظرفی اورخوش اسلوبی کے ساتھ سنیں اورسارے حالات سیاگاہی کی اوران کوطویل وقت دے کرصاف واضح کاکہ مہاجرین کے کرب ودکھ میں برابرکاشریک ہوں اورحکومت پاکستان اوروزیراعظم کی اس ناانصافی سے بارباران کواگاہ کرچکاہوں اورمرکزی ایوان صحافت کے لیے تحریک کرکے وزیراعظم پاکستان سے 20لاکھ منظورکروانے جیسے اہم کارناموں پرقائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورقائدکشمیرمولاناسعیدیوسف ان کے رفقاء سفرخراج تحسین کے مستحق ہیں اوران کے یہ تاریخی اقدام کشمیری ہمیشہ یادرکھیں گئے ۔عوا م نے جس طرح جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرکوپذرائی بخشی ہے ۔امیدہے آمدہ انتخابات میں بھی بھرپورساتھ دے کرکامیاب بنائیں ھرپورطریقے سے حصہ لے کراسلامی سیاست کافروغ دے کربرادری ازم ،علاقائی ،اورقومیت اوراقرباپروری کے خاتمے اوراسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھرپورکرداراداکرے گی۔قائدجمعیت مولانافضل الرحمن چیئرمین کشمیرکمیٹی کاآزادکشمیرومقبوضہ کے عوام ،صحافیوں ،مہاجرین اورکشمیریوں کی بھرپورنمائندگی کی ہے اورآزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظفرآبادمیں کشمیرکمیٹی کااجلاس طلب کرکے عالمی ایوانوں میں اقوام متحدہ ،سلامتی اداروں کے ضمیروں کوجنجوڑ کرحق اداکیا۔اس پرہم مولانافضل الرحمن ،مولاناسعیدیوسف امیرجے یوآئی جموں وکشمیراوردیگررفقاء کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرے ہوے کہاجمعیت علماء اسلام جموں وکشمیرآمدہ انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترچکی ہے اورقائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے جوہدایات کارکنوں اورذمہ داران کوملاقات کے دوران دی ہیں کہ قومی سیمینار میں دیکھنے کے بعدانداز ہ ہواکے جمعیت کی مظفرآبادآزادکشمیرمیں جس طرح انفرادی طاقت موجود ہے ۔اس موجودگی کے بعداب سستی دیکھاناانتہائی نقصان دے ہے ۔ترجمان نے کہامولانافضل الرحمن نیکارکنوں اورذمہ داران کوکہاہے کہ مسجدومدرسہ میں درس وتدریس جاری رکھیں اورمدارس میں پڑھنے والے طلباء کی تربیت اس انداز سے کی جاے کے وہ مستقبل کی چیلچز سے نمٹنے کے لیے تیارہوں انہوں یہ بھی کہاکہ طلباکومعاملات ،تجارت اورعالمی مسائل سے اگاہی بھی دی جاے اورعوام کے مسائل سننے ان کے حل کرنے کے لیے تھانہ ،کچہری ،انتظامیہ سے رابطہ میں رہاجاے اورعوا م کے مسائل حل کے لیے ان کی دینی سیاسی ،فکری رہنمائی بھی کی جاے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکے عوام میں ایک ایک شخص کے پاس جاکرجمعیت کی دعو ت دی جاے ۔اب اس طرح کام نہیں چلے مسجد،مدرسہ ،کچہری ،تھانہ ،انتظامیہ ،ٹرانسپورٹراورہرشعبہ زندگی سے رابطہ میں رہیں اوران مسائل کاشرعی حل بھی عوام کوبتائیں ۔انہوں نے کہاجمعیت کے پاس تبدیلی کا وہ نظام ہے جوکسی کے پاس نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس رسول ﷺ کادیاہوانظام ہے جس میں معاشرت ،مملکت ،خلافت ،نیابت ،معاملات ،طرز زندگی ،طرز حکومت ،رعایاکے مسائل سب کاحل موجودہے ۔مولانامنظورفقیری نے ضلع باع ،سندھنوتی ،راولاکوٹ ،دھیرکوٹ ،ہٹیاں بالا، ہجیرہ ،پونچھ ،مظفرآباد ،پٹہکہ ،لچھراٹ ،کوٹلہ ،نیلم ،ہٹیاں بالا،چکار سے اوردیگرمقامات اورپاکستان کے قائدین کاشکریہ اداکیاجہنوں نے قومی سیمینار میں شرکت کرکے جمعیت کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی اورقومی کاز میں شریک سفررہے ۔انہوں نے عوام ،نوجوانوں ،اورسابق وزاء کودعوت دی ہے کہ وہ جمعیت میں شامل ہوکرملک وملت اوراسلام کے عادلانہ منصفانہ نظام کے نفاذ کے لیے ہمارے دست وبازوبنیں ۔