خبرنامہ کشمیر

میرواعظ کی گھروں میں نظر بندی کی مذمت

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور حریتفورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے جو پہلے ہی گھر میں نظربند ہیں ایک بیان میں اس کارروائی کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے دعویدار وں نے ہندو انتہا پسندوں کے دباؤمیں آکر حریت رہنماؤں کو رہااور حریت قیادت کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے یوم استقلال کے سلسلے میں جمعرات کی شام سے جامع مسجد چلو کی کال پر قدغن لگاتے ہوئے یاسین ملک کو گرفتار اور میرواعظ عمر فاروق کو گھر میں نظربند کردیا تھا ۔ پولیس کی بھاری نفری کو نگین میں میر واعظ کی رہائش گاہ کے باہر تعینات کیاگیا ہے اور ان کی جملہ دینی ، سیاسی، سماجی سرگرمیوں پر قدغن عائد ہے جبکہ حریت چیئرمین سید علی گیلانی پہلے ہی گھر میں نظربند ہیں۔