خبرنامہ کشمیر

نثار خان کا وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کھوئی رٹہ ‘پرتپاک استقبال

کھوئی رٹہ (ملت + آئی این پی) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ جب اپنے حلقہ انتخاب کھوئیرٹہ کے لیے آئے تو ان کا ڈھونگی دھنہ پل ، گہوڑااور کھوئیرٹہ شہرمیں پرتپاک استقبال کیاگیا۔ مسلم لیگی یوتھ ونگ، انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور انھیں ہار پہنائے۔ کارکنان نے مسلم لیگ ن زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد، راجہ فاروق حیدر زندہ باد، قائمقام وزیراعظم راجہ نثار خان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے۔ قائمقام وزیراعظم کو گاڑیوں کے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ انتہائی سادگی سے کھوئیرٹہ شہرلایاگیا۔ جہاں وزیراعظم نے مختلف تقریبات میں شرکت کی۔