خبرنامہ کشمیر

نواز شریف نے کوٹلی اور باغ کے دورے میں مسئلہ کشمیر کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا:عتیق احمد خان

راولاکوٹ (آئی این پی) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے وزراء کی آزد کشمیر آمد اور ازشتعال انگیز بیانات پر نواز شریف کو نوٹس لینا چائیے تھا مگر نواز شریف کی خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ وفاقی وزراء ان کی مرضی سے اس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں جس سے اشتعال انگیزی پھیل رہی ہے آزاد کشمیر حساس خطہ ہے اس کی حساسیت مد نظر رکھ کر وفاقی وزراء یہاں کے دورے کریں اور وہ تقرریں کریں جس سے اشتعال انگیزی نہ پھیلے ان خیالات کا اظہار عتیق احمد خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کوٹلی اور باغ کے دورے میں مسئلہ کشمیر کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا ہندوستان جیسے دشمن ملک کو پڑوسی کہہ کر مخاطب کیا ہمارے نزدیک تو پڑوسی چین جیسا دوست ہے ہندوستان سیدھا سیدھا دشمن ہے پرویز مشرف اور جنرل ضیاء نے بھارت میں بیٹھ کر بھارت کی مخالفت کی موجودہ حکمران ان کی تقلید کیوں نہیں کر رہے آج لوگوں کو غازی ملت کے ایچ خورشید ، جنرل حیات ، اور چوہدری نورحسین کی جماعتوں کے نام تک یاد نہیں یہ جماعتیں بنوانے والے کوئی اور تھے ہماری جماعت زندہ رہے گی حکومتیں جو جماعتیں بنواتی ہیں وہ مال مسروقہ سمیت جلد واپس ہونگی آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ تبدیل ہوگا غیر ریاستی دخل اندازی یہاں نہیں ہونے دئینگے قائداعظم نے کہا تھا کہ مسلم کانفرنس میری جماعت ہے گلگت بلتستان ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے اسے کسی صورت ریاست سے علیحدہ نہیں دینگے قائمہ کمیٹی کی طرف سے گلگت بلتستان کے متعلق فیصلوں کی کوئی حثیت نہیں عتیق احمد خان نے کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم واحد سیاست دان ہیں جنہیں پاکستانی فوج نے سلامی دی قائداعظم کو گورنر جنرل اور لیاقت علی خان کو بانی وزیر اعظم ہونے کے ناتے سلامی دی گئی جنرل راحیل شریف کا نام ساری دنیا میں احترام سے لیا جا رہا ہے پاکستان کے مفادات کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونگی فوج کیخلاف مقامی اور ملکی سطح پر کوئی سازش قبول نہیں جموں اور سرینگر میں خالصہ تحریک کے لوگ پاکستان کی بات کر رہے ہیں بھارت کو سیکورٹی کونسل کا ممبر نہیں بنا یا جاسکتا چونکہ وہ علی اعلان پاکستان توڑنے میں ملوث ہونے کا اقرار کر رہے ہیں آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار ہونا چاہیے حکومت پاکستان آفتاب علوی کو چیف الیکشن کمشنر بنائے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست دان کشمیریوں کو تقسیم کر نا چاہتے ہیں ہم مسئلہ کشمیر پر نواز شریف کو پسپائی اختیار نہیں کرنے دینگے۔