خبرنامہ کشمیر

نکیال میں پیش آنے والا واقعہ پیپلزپارٹی کی سوچی سمجھی ہوئی سازش ہے: آصف چوہدری

میرپور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء آصف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان و آزاد کشمیر کی بڑی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کا راستہ اپنا کر عوام کے دلوں پر راج کیا گزشتہ روز نکیال میں پیش آنے والا واقعہ پیپلزپارٹی کی سوچی سمجھی ہوئی سازش ہے پیپلزپارٹی تشدد کا راستہ اپنا کر خطہ میں ایک مرتبہ پھر حکومت قائم کرنا چاہتی ہے لیکن اس دفعہ اس کرپٹ ٹولے کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے ۔ مسلم لیگ ن کے قائدین کیخلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمات بنا کر مسلم لیگ ن کو پھنسانے کی کوششیں کر رہی ہے جس کو مسلم لیگ ن کے کارکنان کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کیا۔ آصف چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن غیر جمہوری طریقہ اپنانے والوں کو قطعاً معاف نہیں کرئیگی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور فاروق سکندر کیخلاف بے بنیاد مقدمات بناکر غیر جمہوری طریقہ سے اقتدار حاصل کرنے کے چکر میں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید حالات کو خراب کر رہے ہیں اس وقت حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت اور چوہدری عبدالمجید پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ہمیشہ غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر کے سیاسی شہید بننے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ فاروق سکندر سمیت دیگر لیگی قائدین کیخلاف مقدمات بنا کر پاکستان پیپلزپارٹی پورے آزاد کشمیر کے حالات کو خراب کرنے کے در پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجائے کشیدگی کم کرنے کیلئے اس واقعہ کو مزید ہوا دیکر زمینی حالات کو خراب کر رہی ہے ۔