خبرنامہ کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے ماحول کو خراب مت کریں:میمونہ شاہ

میرپور (آئی این پی)مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے ماحول کو خراب مت کریں مسلم لیگ ن پر امن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا نکیال واقع کا ن لیگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔حقائق کو توڑ موڑ کے پیش کیا جا رہا ہے ۔ ن لیگ نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کی ہے افراتفری اور گالم گلوچ کی سیاست پیپلز پارتی کا شیوہ ہے ۔ ہم نے پانچ سال صرف جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے برداشت کیا اب پیپلز پارٹی کے پاس راہ فرار کے سوا کچھ نہیں جو وہ لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میمونہ شاہ نے کہا سردار سکندر حیات کے خلاف باتیں کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکے ن لیگ کے کارکن اپنے قائدین کے خلاف کوئی گھٹیا زبان برداشت نہیں کرئینگے ۔انہوں نے کہا پانچ سال حکومتی وسائل لوٹنے والے عوام کے حقوق کا استحصال کرنے والے اب اپنی واضح شکست دیکھ کر لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو مروانے پر ہی سیاست کی ہے اور یہی اس کا وطیرہ ہے ۔انہوں نے کہا چیف سیکرٹری نے انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اصل حقائق عوام کے سامنے آجائینگے اور پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہوگا۔ انہو ں نے کہا اب لیکشن میں عوام فیصلہ دے گی ۔پیپلز پارٹی کو بھاگنے نہیں دئینگے۔