خبرنامہ کشمیر

وزیر اعظم نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کیخلاف شائع خبر کا نوٹس لے لیا

سہنسہ(ملت + آئی این پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سرکل سرساوہ کے خلاف رشوت لیکر تقرری کرنے کے خلاف تقرر شدہ ٹیچر کی طرف سے اخبارات میں خبرشائع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو فوری تحقیقات کے احکامات دیتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور ڈویژن سکولز سردار عبدالشکور صدیقی کو اس کی فوری چھان بین اور مکمل رپورٹ کرنے کے لیے مامور کیا گزشتہ روز ڈویژنل ڈائریکٹر سردار عبدالشکور صدیقی نے سہنسہ کا دورہ کرتے ہوئے اے ای او مذکور سخی ولائیت چوہدری اورچار سال سے سروس کرنے والے شکایت کنندہ ٹیچر کی شکایت کی تحقیقات خود کی اور رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو بھیجنے کے لیے مرتب کی۔