خبرنامہ کشمیر

وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزراء کو اخلاقی درس دیں:سردار گل نواز خالق

مظفرآباد(آئی این پی) پیپلز لائرز فورم آزاد کشمیر کے چیئرمین سردار گل نواز خالق نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ہونے والے میثاق جمہوریت کی پاسداری کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزراء کو اخلاقی درس دیں ۔آزاد کشمیر میں ہونے والے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی واقعات سے تحریک آزادی پر مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ،پارٹی کو تشدد کی سیاست سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز لائر زفورم کے چیئرمین سرادر گل نواز خالق ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وائس چیئرمین سردار مقصود علی ایڈوکیٹ و دیگر وکلاء نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہو ں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریں گے اور عوام خدمت کا سفر جاری رہے گا۔بار بار پارٹیاں بدلنے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ جلد ہو جائے گا ،پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی اور ایسے پراپیگنڈوں سے لوگوں کے دلوں کو نہیں جیتا جا سکتا۔اس موقع پر وائس چیئرمین سردار مقصود علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلا ن کر کے اپنی کشمیر کے ساتھ محبت کا ثبوت دیا تھا ۔ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کے مطابق ہر انسان کو روٹی ،کپڑا اور مکان پہنچانا پیپلز پارٹی کا منشور ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا ۔تین میڈیکل کالج،چاریونیورسٹیاں اور تعلیمی پیکج عوام سے آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور انشاء اللہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ۔