خبرنامہ کشمیر

پلوامہ میں بھارتی فورسز کی تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی

پلوامہ میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ضلع کے علاقیبیلو اور اس سے ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔ فوجی کارروائی کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی اور جھڑپیں جاری تھیں۔