خبرنامہ کشمیر

پلوامہ میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

پلوامہ میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کولگام کے علاقے ر یڈونی بالا میں لوگوں نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور بھارتی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی بے دریغ شیلنگ کی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے کہا کہ بھارتی فورسزنے تلاشی کی آڑ میں رہائشی مکانوں اور نجی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیو ں کے نتیجے میں ریڈونی اور اْس سے ملحقہ علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ ادھرضلع پلوامہ کے علاقے مونگہ ہامہ میں بھی لوگوں نے بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔بھارتی فورسز نے مونگہ ہامہ میں مجاہدین کی موجودگی کا بہانہ کرکے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تو لوگ گھروں سے باہر آئے اور اسلام ا ور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرئے کئے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے جس کے جواب میں احتجاجی نوجوانوں نے فورسز پر پتھراو کیا۔ بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔