خبرنامہ کشمیر

چوکی پولیس کوہالہ کی کاروائی ‘4بوتل شراب برآمد ،5 ملزمان گرفتار‘مقدمہ درج

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) چوکی پولیس کوہالہ کی کاروائی ،موسم بہار کو انجوائے کرنے کے لئے لے جانے والی چار بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد ،5 ملزمان گرفتار،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق چوکی افیسر کوہالہ نے مشکوک افراد کی گاڑی کو چیک کرنے کے دوران 4 بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب کی برآمدگی کے ساتھ ملزم محمد زبیر ولد گل زمان ساکنہ مردان ، بختر الرحمان ولد عبدالزمان ساکنہ مانسہرہ ، محمد بشارت ولددوست محمد سرکاری مہمان بنا لیا ، چوکی افیسر کوہالہ راجہ شوکت جمیل ،راجہ زائد صدیقی ،امتیاز حسین نے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پر مین انٹری پوائنٹ کوہالہ چوکی پر مشکوک گاڑی نمبر ICT9173 مہران کار کی دوران تلاشی پر ملزمان سے اعلٰی کوالٹی شراب برآمد کر کے ملزمان اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔چوکی افیسر نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کوہالہ چوکی مین انٹر ی پوائنٹ ہے یہاں سے کسی بھی ایسے افراد کا داخلہ منع ہے جوکہ خطہ کے اندر بدامنی اور منشیات جیسی لعنت کو پھیلائے ، ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ، کوئی بھی ایسا جرم کرنے والا افراد بچ نہیں سکے گا ۔