خبرنامہ کشمیر

کشمیر کی آزادی میری خواہش ہے جس کیلئے میں اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہوں:‌مشعال حسین

راولاکوٹ (ملت + آئی این پی) جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی میری خواہش ہے جس کے لئے میں اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہوں‘فائن آرٹس کی طالبہ تھی اور کم عمر بھی اس لئے میرا لباس فیشن ایبل تھا ‘جس کی وجہ سے بعض لوگوں نے تنقید کی میرا کچھ نہیں گیا ان کی اصلیت ظا ہر ہو گئی‘سسرال والوں کو اعتراض نہیں اور کیوں ایسا کرر ہے ہیں۔یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ بہترین ہے کل کی طرح آج بھی اس پر فخر ہے۔ ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ ان کی جانب سے رشتہ آیا میں پڑھ رہی تھی ۔چار سال یاسین نے انتظار کیا اس دوران انڈرسٹینڈینگ مزید بڑھ گئی۔ گھر والوں کو بھی یقین ہو گیا کہ بندہ ہماری بیٹی کو بہت چاہتا ہے لہذا انکار کرنا مناسب نہیں پاکستان نے ہمشہ بڑا بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہمارے زخموں پر مرحم رکھا خود نقصان اٹھائے ۔ اپنے خصوصی انٹرویو میں بیگم یاسین ملک کا کہنا تھا کہ میری شادی کے بعد بعض عناصر کا کہنا تھا کہ یاسین پاکستان کے ایجینڈے پر کام کر رہا ہے حالانکہ میرا کھبی بھی پاکستان میں کوئی سیاسی بیک راونڈ نہیں رہا کشمیر میں بھی میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں۔کشمیر کی آزادی میری خواہش ہے جس کے لئے میں اپنے خاوند کے ساتھ کھڑی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں مسز یاسین کا کہنا تھا کہ میں فائن آرٹس کی طالبہ تھی اور کم عمر بھی اس لئے میرا لباس فیشنی تھا جس کی وجہ سے بعض لوگوں نے تنقید کی میرا کچھ نہیں گیا ان کی اصلیت ظا ہر ہو گئی۔سسرال والوں کو اعتراض نہیں اور کیوں ایسا کرر ہے ہیں۔یاسین ملک سے شادی کا فیصلہ بہترین ہے کل کی طرح آج بھی اس پر فخر ہے ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ ان کی جانب سے رشتہ آیا میں پڑھ رہی تھی ۔چار سال یاسین نے انتظار کیا اس دوران انڈرسٹینڈینگ مزید بڑھ گئی۔ گھر والوں کو بھی یقین ہو گیا کہ بندہ ہماری بیٹی کو بہت چاہتا ہے لہذا انکار کرنا مناسب نہیں ایک سوال کے جواب میں مشعال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کشمیریوں کامقدمہ صحیح ؒ لڑا مگر دیر کی برہان وانی کی شہادت کا انتظار نہیں کرنا چاہے تھا نواز شریف خود بھی کشمیری ہیں ان سے زیادہ امید ہے مشرف نے بھی مسلۂ کشمیر کی صحیح وکالت کی تھی فرق یہ ہے کہ مشرف نے فوجی حکمران ہو کر اور نواز شریف نے سولین ہو کرحکمت عملی آگے بڑھائی دونوں اپنے اپنے طور پر صحیح تھے میں پیدائشی پاکستانی ہوں پاکستان میرا وطن ہے اس لئے اس کی وکالت کرتی ہوں۔