خبرنامہ کشمیر

کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں

سیری(ملت + آئی این پی) کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مزمت کرتے ہیں ‘موجودہ حالات میں کنٹرول لائن پر حکومت ایمولینس سروسز اور میڈیکل کیمپ قائم کرے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہو سکیں بھارت بزدل ہے اس لیے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن بھارت بھول رہا ہے کہ کشمیری اپنے موقف سے نہ کبھی پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے تحریک آزادی کشمیر کو ٹھنڈا نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا ظہار جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ضیا ء الرحمن غازی نے کنٹرول لائن کے دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل صدر اویس بٹ ، سیکرٹری اطلاعات جنید چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ضیا ء الرحمن غازی نے کہا کہ کھوئی رٹہ سیکٹر کے مختلف علاقوں ٹائیں ،چتر ، سیری ، گاہی و دیگر مقامات پر سول آبادی کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ٹائیں میں نعیم غازی کی شہادت ہوئی اسی طرح آزادکشمیر میں مختلف سیکٹرز میں بیشمار شہادتیں ہو چکی ہیں تمام شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں موجودہ حکومت کوکنٹرول لائن پر بسنے والوں کی تکلیفوں کو کوئی احساس نہیں کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگ جو پورے آزاد کشمیر کی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکومت فی الفور کنٹرول لائن پر میڈیکل کیمپ اور ایمولینس سروسز قائم کرے ۔