خبرنامہ کشمیر

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے یوم شہداء جموں منایا، حریت رہنماؤں کا شہدا کو خراج عقیدت

سرینگر ۔ (ملت آن لائن) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے منگل کو یوم شہدائے جموں جدوجہد آزادی کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مہاراجہ کی فورسز ، بھارتی فوجیوں اور ہندوانتہا پسندوں نے نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کو اس وقت قتل کر دیا تھاجب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کررہے تھے۔ حریت رہنماؤں اورتنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔