خبرنامہ کشمیر

کٹھ پتلی انتظامیہ تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کورہا کرے، میرواعظ فورم

سرینگر: (ملت+ اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل 11 ویں مرتبہ کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور مقبوضہ علاقے کی دیگر بڑی مساجد اور خانقاہوں میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روک دیا۔ فورم نے کہا کہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے ، نوجوانوں کے بے دریغ قتل اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبووادی اور جموں خطے کے علاقے ڈوڈہ، کشتواڑ وغیرہ میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری اور میر واعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بانڈی پورہ ، چرار شریف ، پانپور ، کوکرناگ اور دیگر علاقوں میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شید مذمت کی۔