خبرنامہ کشمیر

یاسین ملک کی طرف سے بھارتی ریاست اترپردیش میں کشمیری طالب علم پرحملےکی مذمت

سرینگر ۔(ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین محمد یاسین ملک نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم پر ہندو انتہاپسندوں کے جان لیوا حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے جو غیر قانونی طورپر نظربند ہیں سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ احتشام نامی کشمیری طالب علم پرجوریاست کے شہرگریٹرنیوڈا کی شادرایونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے پر غنڈوں نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ انہوں نے کہاکہ غنڈوں کو بھارتی پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے پوری مدد اورچھوٹ حاصل تھی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاستوں میں کشمیر تاجروں اور طلباء پر ہندوانتہاپسندوں کے حملے کوئی نئی بات نہیں اوربھارتی حکومت اپنے فسطائی ذہن غنڈوں کے ذریعے پہلے بھی کشمیریوں پر اس طرح کے حملے کروارہی ہے ۔ یاسین ملک نے کہا کہ ان حملوں سے کشمیریوں کو دیوارکے ساتھ لگایا جارہا ہے اور کشمیری ایسے حملوں کو ہر گزبرداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگربھارت میں کشمیریوں پرحملوں کا سلسلہ بندنہ ہوا تو اس کے خلاف زبردست احتجاجی مہم شروع کی جائیگی جس کی تمام تر ذمہ داری قابض انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔ لبریشن فرنٹ چےئرمین نے معروف کشمیری رہنماء شہید محمد بٹ کے چھوٹے بھائی منظور