خبرنامہ کشمیر

بھارتی عدلیہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کنٹرول میں ہے،دختران ملت

Aasiya’s house detention condemned

بھارتی عدلیہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کنٹرول میں ہے،دختران ملت
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ کو ہندو انتہا پسند تنظیمیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ او بھارتیہ جنتا پارٹی براہ راست کنٹرول کر رہی ہیں۔ تنظیم نے یہ بات بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شوپیاں میں شہریوں کے حالیہ قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف پولیس کی ایف آئی آر پر حکم امتناع پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی عوام سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی منارہے ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے کٹھ پتلی کشمیریوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت نواز رہنماؤں کے جھانسے میں مت آئیں اور انکی سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ دریں اثنا ناہیدہ نسرین نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
مقبوضہ کشمیر،عدالت نے پلوامہ سے گرفتار 5کشمیری این آئی اے کی تحویل میں دیدیئے
جموں؛ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ) این آئی اے(نے بھارتی پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے ضلع پلوامہ کے پانچ رہائشی اپنی تحویل میں لیے ہیں۔ ان پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر سے ایک قیدی کو فرار میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک خصوصی عدالت نے شکیل احمد بٹ، ٹکا خان ، سید تجمل الاسلام، محمد شفیع وانی اور جان محمد گنائی کو سات روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ نوید جٹ نامی قیدی جسے 2014میں ضلع کولگام سے گرفتار کیا گیا تھا ،6فروری کو اپنے ہمراہ پولیس ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے دوران ہسپتال سے بھاگ گیا تھا ۔ نوید کو طبی معائنے کے لیے سینٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال لایا گیا تھا۔حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔