خبرنامہ کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ 82 ویں روز بھی جاری

سری نگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ 82 ویں روز بھی جاری ہے ، حریت رہنماؤں کی جانب سے اعلان کردہ مارچ روکنے کے لیے کٹھ پتلی حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا ۔ بھارتی فوج جتنے چاہے ظلم کے پہاڑ توڑے ۔ آزادی کی شمع جو برہان وانی کے خون سے روشن ہوئی ہے ۔ اب بجھنے نہیں والی ، 82 ویں روز بھی وادی میں کرفیو نافذ ہے ۔ تعلیمی ادارے ، کاروبار ، دکانیں ، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہے ۔ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ لوگوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار ہے ۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر طاقت کا استعمال کر رہی ہے ۔ ادھر بھارتی ریاست راجستھان میں بھی بھارت مخالف تبصرہ کرنے پر ایک کشمیری طالبعلم مدثر کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ہریانہ میں گنگنا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں کشمیری طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ طالب علم کو ہندو انتہا پسندوں اور کالج کے سیکورٹی گارڈز نے بھی مارا پیٹا ۔