خبرنامہ کشمیر

نیلم میں بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ کے زخم پھر تازہ ہوگئے

مظفر آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) گزشتہ سال آزادکشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں بھارتی فوج کی طرف سے مسافربس پر فائرنگ کے زخم پھر تازہ ہوگئے . فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری چل بسا۔تفصیلات کے مطابق لوات میں مسافر کوسٹرپر بھا رتی فوج کی فائرنگ کے زخمی برادر خواجہ سلطان طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے 23نومبر2016 کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہندوستانی فورسز کی مسافر کوسٹر پر شدید فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے .