خبرنامہ خیبر پختونخوا

انسداد دہشت گردی کی کارروائی، دو گرد گرفتار

پشاور: (ملت+آئی این پی) محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ منگل کو سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز اور عزیز اﷲ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے آئی ای ڈی بنانے‘ اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔ ملزمان پر بٹ گرام میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے پول دھماکوں سے اڑانے کا الزام ہے جبکہ ملزمان سے ڈی پی او آفس بٹگرام کی ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے۔ (ن غ)