اسلام آباد: (ملت آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیرسیاحت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے 15 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ مقامات مالاکنڈ ، ہزارہ اور مردان ڈویژنز میں واقع ہیں۔ عاطف خان نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے موجودہ سیاحتی مقامات پر بھی سہولتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 10 لاکھ سیاحوں نے ان سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جبکہ رواں سال ان علاقوں میں 30 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔