خبرنامہ خیبر پختونخوا

داڑھی کے فرنچ کٹ اور ایل کٹس بنا نے پر پابندی

داڑھی کے

داڑھی کے فرنچ کٹ اور ایل کٹس بنا نے پر پابندی

مانسہرہ (ملت آن لائن)مانسہرہ کے دو دیہاتوں میں تنظیم کی جانب سے داڑھی کے فرنچ کٹ اور ایل کٹس بنائے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے البتہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ مانسہرہ کی یونین کونسل خاکی اور یونین کونسل بیرکون میں انٹرنیشنل ختم نبوت کی جانب سے پابندی کا یہ اعلان پمفلٹ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ تنظیم غیرمعروف ہے۔ اردو زبان میں یہ پمفلٹ چھاپے گئے ہیں لیکنان پر کہیں نہ کوئی دستخط ہے اور نہ ہی کسی کا نام تحریر کیا گیا ہے۔ اس پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ داڑھی کی بے حرمتی، بے ادبی اور گستاخی شرعاً ناجائز ہے۔ پمفلٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ جس دکان پر بھی داڑھی کی ڈیزائنگ کی جائے گی یعنی فرینچ کٹ وغیرہ تو اس حجام کی دکان پندرہ دن کے نوٹس پر خالی کروائی جائے گی۔ اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مالکان و دکان ایسوسی ایشن باربر اور زیر نگرانی مانسہرہ امیر انٹرنیشنل ختم نبوت کی جانب سے ہے۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے….بھارت میں اب ’’مودی راج ‘‘ ہے داڑھی نہیں چلے گی

سری نگر(ملت آن لائن) نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے دس مسلمان طلباء کو داڑھی منڈوانے سے انکار پر ہندو افسروں نے نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) کے ٹریننگ کیمپ سے نکال دیا ۔ طلباء کو سزا کے طور پر ایک دن اور ایک رات کیمپ سے باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئی دلی سے شائع ہونے و الے ایک انگریزی روزمانے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان طلباء نے سزا کے بعد کیمپ میں واپس آکر ہڑتال کی اور ہندو افسروں راجنیش کمار اور ابھی جیت کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا۔ ایک طالب علم نے روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ کے طلباء ایک عرصے سے داڑھی سمیت این سی سی ٹرینگ کیمپ میں شرکت کرتے آرہے ہیں تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہیں داڑھی رکھنے کی بنا پر سزا دی گئی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ انتظامیہ کو پہلے ہی تحریری درخواست دی تھی کہ داڑھی انکا دینی معاملہ ہے جسے وہ منڈوا نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے چھٹے روز ان سے کہا گیا کہ وہ یا تو داڑھی منڈوا دیں یا پھر کیمپ سے چلے جائیں۔ طلباء نے یہ بھی کہا کہ ہندو افسرو ں نے ان سے یہاں تک کہا گیا کہ اب بھارت میں مودی راج ہے لہذا داڑھی نہیں چلے گی۔