خبرنامہ خیبر پختونخوا

سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،راشد محمود

سازشوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا،راشد محمود

پشاور: (ملت آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان نے کہا ہے کہ سازشوں اور رکاوٹوں سے مسلم لیگ کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، عوام نے دہشت گردی کے خاتمے ملک کی ترقی و خوشحالی اور غربت بدحالی و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گالیوں سے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی،عمران خان کو سیاست میں گند پھیلانے کی بجائے جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں خیبر پختونخوا کو تباہی و بربادی سے دو چار کرنے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو عمران خان کے سیاسی مفادات کے لئے قربانی کا بکرا بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے اور صوبے کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے ساڑھے چار سال دھرنوں میں ضائع کر دیئے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وسائل دھرنوں اور پی ٹی آئی کے جلسوں پر خرچ کرنے سے صوبے کو مالی بحران سے دو چار کر دیا گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گالیوں سے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی،عمران خان کو سیاست میں گند پھیلانے کی بجائے جمہوریت کے استحکام کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں خیبر پختونخوا کو تباہی و بربادی سے دو چار کرنے اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو عمران خان کے سیاسی مفادات کے لئے قربانی کا بکرا بنانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی لانے اور صوبے کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے ساڑھے چار سال دھرنوں میں ضائع کر دیئے