اسلام آباد ۔07 نومبر (ملت + اے پی پی) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کوہاٹ روڈ پر ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیر کی صبح بڈھ بیر میں کوہاٹ روڈ پر تیز رفتا ٹرک سامنے سے گزرنے والی مسافر کوچ اے ٹکرا گیا ۔ تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبرنامہ خیبر پختونخوا
پشاور، ٹرک اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 8 زخمی
