پشاور: (ملت+آئی این پی )خیبر پختون خواہ میں پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،صوبائی وزیرتعلیم نے مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو نعرے بازی سے نہ روکنے پر ایس ایچ او تخت بھائی کو معطل کرادیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی میں صوبائی وزیر تعلیم کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا جیسے ہی وزیر تشریف لائے موقع پر موجود نواز لیگ کے کارکنان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی جس پر صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان غصے میں آگئے اور فوری طور پر متعلقہ ڈی پی او کو فون کیا اور ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی پی او نے تمام قانونی تقاضے بالائے طاق رکھتے ہوئے فوری طور پر وزیر تعلیم کے احکامات بجا لائے اور ایس ایچ او کو معطل کرکے آئی جی پولیس کے ان دعووں کی نفی کر دی کہ پولیس کو موجودہ حکومت نے غیر سیاسی کردیا ہے۔
خبرنامہ خیبر پختونخوا
پشاور؛ پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے
