پشاور(آئی این پی)پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 127 افغانیوں سمیت تین سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے رات گئے حیات آباد ، یکہ توت اور سٹی سرکلر روڈ پر سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران 300 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 127 افغان باشندے بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق 37 افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے ۔ گرفتار افراد کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں جبکہ مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔
خبرنامہ خیبر پختونخوا
پشاور:سرچ آپریشن ، 127 افغانیوں سمیت تین سو مشتبہ گرفتار
