پشاور (ملت + آئی این پی) پشاور کے علاقے گلبرگ میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پشاور کے علاقے گلبرگ میں پانچ دوستوں نے زہریلی شراب پی لی جس کے باعث 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی ہسپتال پہنچ کر چل بسے۔ہلاک ہونے والے افراد کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ،لواحقین کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب بیچنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور زہر کا کاروبار کرنے والے ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔
خبرنامہ خیبر پختونخوا
پشاور میں زہریلی شراب نے پینے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے
