خبرنامہ خیبر پختونخوا

چارسدہ: رشتے کے تنازعےپر مسلح گروپوں میں تصادم‘ 3 افراد قتل

چارسدہ: (آئی این پی) عمرزئی میں جائیداد اور رشتے کے تنازعے پر دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں رشتے اور جائیداد کے تنازعے میں دو گروپوں کے درمیاں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق تنازعہ اْس وقت پیش ا?یا کہ جب جرگے کے عمائدین دونوں فریقین کو بٹھا کر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو اسی اثناء ایک گروپ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقامی عمائدین کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قبائلی رسومات کے تحت جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا جس کے بعد دونوں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔