خبرنامہ خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں اڈہ کے قریب بم دھماکہ، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افرادزخمی

ڈٰیرہ اسماعیل خان (ملت + آئی این پی) ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب موبائل وین بنوں روڈ سے گزر رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔