خبرنامہ خیبر پختونخوا

،خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات اتوار کوہوں گے، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام5 بجے تک جاری رہے گا،پاک فوج سمیت پولیس اوردیگراداروں کے اہلکارتعینات ہوں گے،

پشاور۔(ملت آن لائن) خیبرپختونخوامیں ایک قومی اور9صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات اتوار کوہوں گے۔ 50 سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے، 20لاکھ 29ہزار963 ووٹرزاپناحق رائے دہی کااستعمال کریں گے جس کیلئے ایک ہزار555پولنگ سٹیشنزاورپانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق اتوار کو ملک بھرمیں ضمنی الیکشن منعقد ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے35بنوں کی نشست جوکہ وزیراعظم عمران خان نے خالی کی تھی،سمیت9صوبائی حلقوں جن میں پی کے 3سوات ،پی کے7سوات ، پی کے44صوابی ،پی کے53مردان،پی کے61نوشہرہ ،پی کے64نوشہرہ ،پی کے78پشاور،پی کے97ڈی آئی خان اورپی کے99ڈی آئی خان شامل ہیں ،پرضمنی الیکشن ہوگا ۔ضمنی انتخابات کے دن ایک قومی اور9صوبائی حلقوں میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد20لاکھ29ہزار963ہے جن میں مردوں کی تعداد 11لاکھ51ہزار489جبکہ خواتین کی تعداد8 لاکھ78ہزار474ہے ،جن کیلئے ایک ہزار555پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ اسی تعداد میں پزیزائیڈنگ آفیسرزتعینات کئے جائینگے۔ مردان کیلئے 619پولنگ سٹیشنز ،536خواتین کیلئے اور400کمبائن ہوں گے اسی طرح2ہزار774مردوں کیلئے،دوہزار233خواتین کیلئے یعنی کل پانچ ہزار7پولنگ بوتھ بنائے جائینگے جبکہ اسی تعداد میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرزاورپولنگ آفیسرزتعینات کئے جائینگے پولنگ کاعمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہے گا۔دوسری جانب 12اور13اکتوبرکی درمیانی رات سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے ہرقسم کی انتخابی مہم اورجلسے جلوس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔تمام حلقوں پر حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔صوبائی دارالحکومت کے واحدحلقہ پی کے78پشاور میں قائم ہونیوالے117پولنگ اسٹیشن پردوہزار اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔ اس حلقے میں 35 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ 82 پولنگ اسٹیشن کو حساس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ خواتین پولنگ اسٹیشنز پر 108 خواتین اہلکار تعینات ہوں گی،117 اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز کی چھتوں پر تعینات کیا جائے گا۔