خبرنامہ خیبر پختونخوا

احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کےڈائرکٹرجنرل مستعفی

پشاور:(اے پی پی) احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کےڈائرکٹرجنرل لیفٹینٹ جنرل(ر)حامد خان نےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاہے۔ استعفیٰ حکومت کی جانب سےانسدادبدعنوانی کےقانون کوبدلنے پربطور احتجاج دیاگیا ہے۔ڈائرکٹر جنرل حامد خان نے عمران خان کوتحریری طورپر تحفظات سےآگا ہ بھی کیاتھا۔ حامد خان احتساب کمیشن کےپہلےڈی جی تعینات کیے گئے تھے اور ان کواحتساب کمیشن کےقانون میں حالیہ ترامیم پرتحفظات تھے۔