خبرنامہ خیبر پختونخوا

اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

اپردیر:(آئی این پی )اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گردکو گرفتارکرلیا ہے جس کا تعلق خیبرایجنسی سےبتایا گیا ہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن کے مطابق کارروائی اپر دیر کے علاقے چکیاتن میں کی گئی۔ جس کے دوران دہشت گرد جاوید کو گرفتارکیاگیا۔ ایس پی یو کے مطابق ملزم جاوید ایک کالعدم تنظیم کاکمانڈر ہے جو خیبر ایجنسی کا رہائشی بتایاگیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک دستی بم، ایک پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔اسے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔