خبرنامہ خیبر پختونخوا

اضاخیل اجتماع کے لئے نوشہرہ پولیس انتظامیہ نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا

نوشہرہ (ملت + اے پی پی )جماعت اسلامی کا اضاخیل میں صوبائی اجتماع کے لئے نوشہرہ پولیس انتظامیہ نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ حافظ واحد محمود نے اجتماع گاہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر واحد محمود نے کہا کہ اجتماع گاہ کے لئے خصوصی سکیورٹی سیل ڈی ایس پی پبی خانخیل کی قیادت میں قائم کیا جائیگا۔ اجتماع گاہ کی سکیورٹی کے لئے 1300 پولیس جوان تعینات کئے جائیں گے۔ جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف اور خواتین پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔ چھ ڈرون کیمروں سے اجتماع گاہ کی نگرانی کی جائیگی۔ اجتماع شروع ہونے سے پہلے اجتماع گاہ کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے سرچ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اجتماع گاہ کی اندرونی سیکیورٹی کے لئے جماعت اسلامی کے ایک ہزار محافظ تعینات ہوں گے۔ جو پولیس کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں گے۔